ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گیسو تراش معاملہ : کشمیر میِں تشدد ،انٹر نیٹ خدمات معطل 

گیسو تراش معاملہ : کشمیر میِں تشدد ،انٹر نیٹ خدمات معطل 

Fri, 06 Oct 2017 21:17:05    S.O. News Service

سری نگر ،6؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) جموں اور کشمیر میں طول پکڑتے گیسوتراشنے کے واقعات کے خلاف مظاہرہ کی کال کرنے جار ہے حریت قائدین میر واعظ عمر فاروق اوریسین ملک کو سخت ایکشن لیتے ہوئے گرفتار گیا ہے۔ حریت کانفرنس کے صدر میر واعظ عمر فاروق کوکل ان کے گھرمیں نظربند کر دیا گیااس کے علاوہ علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کو حراست میں لیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ، سری نگر اور بڈگام علاقوں میں بھی احتیاطی پہلواختیار کرتے ہوئے انٹر نیٹ خدمات بند کر دی گئی ہے ۔ واضح ہو کہ کشمیر میں چوٹی کاٹنے والے کی اطلاع دینے پر پہلے 10 لاکھ روپے کا انعام مقرر گیا تھاجسے بعد میں بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے ۔ریاست میں چوٹی کاٹنے کے واقعات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور ایسا کرنے والوں کا کوئی سراغ بھی نہیں مل رہا ہے۔ اس مبینہ واقعہ کے تناظر میں وزیر اعلی محبوبہ مفتی بھی اپنی تشویش کا اظہار کر چکی ہے ،مسلسل اس طرح کے واقعات پیش آنے سے مشترکہ قیادت نے احتجاجی کال کی تھی اور اپنے حامیوں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ پیش آرہے گیسو تراش واقعہ کے خلاف مظاہرہ کیا تھا ۔ واضح ہو کہ اس سے قبل شمالی ہند کے مختلف ریاست و اضلاع میں گیسوتراشنے کامعاملہ پیش آچکا ہے جن میں تقریباََ دوہزارسے زائد خواتین کے بال کاٹ لئے گئے تھے ،تاہم یہ واقعہ وادی کشمیر مسلم اکثریتی علاقہ میں پیش آر ہا ہے جو قابلِ تشویش ہے۔


Share: